برٹش ایئرویز کی لندن سے لاہور کیلئے پہلی فلائٹ 13 اکتوبر کو علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پہنچے گی

لندن (عمران راجہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برٹش ائیر ویز کو لاہور کے لیے فلائٹس آپریشن کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برٹش ائیر ویز نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست دی تھی جو حکومت پاکستان نے منظور کر لی ہے۔

برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے پہلی فلائٹ 13 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی جہاں سول ایوی ایشن کے حکام مسافروں کا استقبال کرینگے۔برٹش ایئرویز کے مطابق ایئرلائن لندن لاہور لندن ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، اور پی آئی اےکا برطانیہ آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیر ویز کے شیڈول پر نظرثانی کی جا سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes