پاکستان میں آئیندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشنز کیلئے تارکین وطن کا اکٹھ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ذیشان اور چوہدری عامر علی کی جانب سے سپین اور اٹلی سے آئے عامر شہزاد اور چوہدری اعجاز کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے اندر ہونے والے بلدیاتی الیکشن اور موجودہ سیاسی حالات بارے بات چیت کی گئی۔
اٹلی سے آئے سماجی اور سیاسی راہنما چوہدری اعجاز اختر نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کھاریاں سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں اس بارے دوست احباب سے انتخابی مہم میں تعاون کی درخواست کی ہے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے الیکشن میں مجھے مکمل تعاون کا یقین دہانی کروائی۔
تقریب کے میزبان چوہدری ذیشان علی کا کہنا تھا کہ اسوقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع ہیں ہمیں دیگر کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری بارے آگاہی دینی چاہیے۔انہوں نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا کہ مختصر وقت کے نوٹس اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باوجود شرکت کی۔
کاروباری شخصیت چوہدری عامر نے کہا کہ ہمارے مل بیٹھنےکامقصد پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تارکین وطن پاکستانیوں کا حصہ لینا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں غور کر نا تھا ۔ سماجی راہنما وقاص گوندل نے کہا کہ ھمارے کچھ دوست یورپ سے آئے تھے باہمی گفت و شنید سے ہم نے ایک دوسرے کے خیالات جانے جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ مہمانوں کی تواضع خالص دیسی لاہوری کھانوں سے کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes