ایک اورعالمی سفارتی کامیابی، پاکستان بھاری اکثریت سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

جنیوا (کشمیر لنک رپورٹ) پاکستان نے مشکل ترین حالات کے باوجود ایک اور اہم سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اگلے تین سال کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان کو 191 میں سے 169 ووٹ ملے جبکہ سعودی عرب انسانی حقوق کونسل کا رکن نہ بن سکا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کثیر تعداد میں ووٹ ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی درخواست پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes