مختصر دورے پر آزادکشمیر روانگی سے قبل راجہ مقصود کاکڑوی کے اعزاز میں عشائیہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے اس تقریب کو کامیابی سے آگے بڑھایا گیا۔
قریبی رفقا کی شرکت اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور اور برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مادر وطن میں پیش آنے والے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ راجہ مقصود حسین کاکڑوی کا کہنا تھا کہ میں چوہدری سجاد حسین کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں بلا کر کمیونٹی کے درپیش مسائل پر بات چیت کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے آئیندہ سال ہونے والے انتخابات اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔


راجہ صغیر حسین کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی آزاد کشمیر جا کر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے مسائل بارے بات چیت کرنے کریں گے اور کمیونٹی نے جو امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں ان پر پورا اتریں گے۔
راجہ شبیر کاکڑوی کا کہنا تھا کہ اوورسیز کوآرڈینیٹر مختصر دورے پر جا رہے ہیں آزاد کشمیر جا کر کمیونٹی کے دیرینہ مسائل بارے حکام بالا کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں حل کروانے پر زور دیں گے۔
میزبان چوہدری سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی اداروں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کے آزاد کشمیر میں پیش آنے والے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی امید ہے راجہ مقصود حسین کاکڑوی ہماری گذارشات وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان تک پہنچائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes