ہیلو میں ہوں سنجے دت؛ کیمو تھراپی کے بعد بالی وڈ اداکار کا پرستاروں کیلئے حوصلہ افزا پیغام

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ اداکار سجنے دت کو انڈین فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، گو وہ زندگی بھر مشکلات کا بھی شکار رہے لیکن دنیا بھر میں انکے چاہنے والوں کی کمی نہیں آسکی۔ بالی وڈ اداکار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر کچھ عرصے کیلئے سکرین سے بھی غائب ہوگئے لیکن انکے چاہنے والے بدستور انکی کھوج میں رہے۔

سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات پر علاج کے لیے امریکہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گذشتہ ماہ سنجے دت کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کے بعد اب ان کے علاج سے متعلق خبریں ہیں کہ پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔
اپنے ایک نئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو خوشخبری کی صورت میں پیغام دیا ہے کہ کہا ہے کہ وہ پُرامید ہیں کہ جلد کینسر سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکار کے ہیئر سٹائلسٹ علیم حکیم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار سنجے دت نہ صرف پہلے سے بہتر دکھا ئی دے رہے ہیں بلکہ کام پر واپس آنے کے حوالے سے اپنے بالوں کی ہیر سٹائلنگ بھی کروا رہے ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں سنجے دت نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہیلو میں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آ کر ہیئر سٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

سنجے دت نے اپنی بھنووں پر نمایاں کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو یہ نشان نظر آ رہا ہے تو یہ میری زندگی کا ایک داغ ہے لیکن میں بہت پُرامید ہوں کہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہو جاؤں گا۔
بالی وڈ اداکار نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کے جی ایف 2 کے لیے بڑھ رہا ہوں کیونکہ مجھے کے جی ایف میں کردار کی ادائیگی کے لیے اس کی بہت ضرورت ہے اور اس پراجیکٹ کی شروعات ہم نومبر میں کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes