پاکستان کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو آئیندہ سال جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت

لندن (مسرت اقبال) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی طرف سے آئیندہ سال جنوری میں سفید بال ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کیلئے دعوت پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ واضع رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو آئیندہ سال جنوری میں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے خط لکھا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا جائزہ وفد بھی نومبر میں پاکستان آئے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes