آزاد کشمیر سے آئے گھڑ سوار اور نیزہ بازی کے ماہر نعیم دسوندی کے اعزاز میں استقبالیہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر سے آئی نوجوان سیاسی سماجی شخصیت گھڑ سواری اور نیز بازی کے چئیرمن نعیم دسوندی کے اعزاز میں راجہ کبیر کاکڑوی نے ایک استقبالیہ دیا جس میں کورونا وائرس سماجی رابطوں پر پابندی کی وجہ سے قریبی رفقا نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے باہمی مسائل اور دلچسپی کے آمور پر بات چیت ہوئی۔ نعیم دسوندی اور راجہ شبیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کمیونٹی سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ہم زیادہ تعداد میں دوست احباب کی محفل منعقد نہیں کر سکتے ہیں لیکن آج پاکستان سے آئے مہمانوں کیساتھ مل بیٹھ کر پرانی یادوں کو تازہ کیا ہے۔
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ یورپ بھر میں کورونا کی دوسری لہر جس تیزی سے پھیل رہی ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مقامی کونسل کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیش کی مکمل پاسداری کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes