ویرات کوہلی کے ٹھمکوں کی دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

دبئی (سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گراؤنڈ میں اٹھکیلیاں کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ویرات کوہلی اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں مگر اس کے علاوہ ان کے ڈانس اور دیگر مزاحیہ قسم کے ایکٹ بھی سوشل میڈیا صارفین میں پسندیدگی کا باعث بنتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے اور بہت اچھی پرفارمنس دینے اور ریکارڈ رنز بنانا بھی ان کی شہرت کی ایک وجہ تھا مگر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرنے کے بعد ان کی شہرت میں بے تہاشہ اضافہ ہوا۔اس وقت انڈین پریمیئر لیگ عروج پر ہے اور کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹرول کرتے نظر آتے ہیں، مگر گزشتہ روز رائل چیلینجرز بنگلوز اور کنگز الیون پنجاب کے میچ کے دوران جب ویرات کوہلی تھکاوٹ کا شکار ہو گئے تو انہوں نے ایکسرسائز کرنے کیلئے گراؤنڈ کو ہی جِم بنا لیا۔

ویرات کوہلی کی ایکسرسائز میں پش اپس،سٹ ڈاؤن کے علاوہ قلابازیاں اور کچھ دیگر قسم کی ورزشیں شامل تھیں۔مگر ان ورزشوں کے درمیان ویرات کوہلی کی باڈی میں جس طرح کی لچک پیدا ہوئی اور خاص لے میں انہوں نے ٹھمکے لگائے وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔

یوں ورزش کی شکل میں ویرات کوہلی نے آہستہ آہستہ ڈانس کرنا شروع کر دیااور ان کے یہ ڈانس اسٹیپ کچھ انوکھے اور نئے بھی تھے کہ جنہیں دیکھ کر شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔گراؤنڈ میں موجود کرکٹ کمننٹیٹرز نے بھی ویرات کوہلی کے یوں اچانک گراؤنڈ میں ڈانس کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور خوشی سے قہقہے لگائے۔گراؤنڈ میں موجود شائقین نے بھی ویرات کے اس ایکٹ کو خوب پذیرائی بخشی اور گراؤنڈ تالیوں کی گونج سے جاگ اٹھا۔ شائقین نے تصاویر بنانے کے علاوہ ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر وائرل کرتے ہوئے خوب تبصرے بھی کیے۔

سوشل میڈیا پر بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ویرات کی ویڈیو خوب مقبول ہورہی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کا ڈانس وائرل ہوا ہے اس سے قبل بھی انکے کئی ایسے ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں جو انہوں نے اکیلے، ساتھی کھلاڑیوں یا پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر انجوائے کرتے ہوئے کیے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes