نفرت انگیز جرائم کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا؛ کونسلرعروج شاہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) نفرت انگیز جرائم کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر کونسلر عروج شاہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز جرائم کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اولڈہم کونسل کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے روزمرہ زندگی کے معاملات کی انجام دہی رنگ و نسل و دیگر نسلی امتیاز کے بغیر بلا خوف و خطر سر انجام دے لیکن بدقسمتی سے نفرت انگیز جرائم ہمارے معاشرے میں موجود ہیں اور لوگ انہیں رپورٹ نہیں کرتے جبکہ ان پر قابو پانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔


کونسلر عروج شاہ کا اپنے حلقے کے عوام سے باالخصوص اور ملک بھر کے لوگوں سے باالعموم کہنا تھا کہ اگر آپ بھی نفرت انگیز جرائم کا شکار ہیں تو پولس، کونسل و دیگر متعلقہ اداروں کو مطلع کریں ایسا کرنے سے آپ معاشرے میں تبدیلی لانے کے ساتھ کونسل کو اپنی ذمہ دارای بہتر انداز سے نبھائے میں بھی مدد ملے گی ایسے جرائم کی اولڈہم کے اندر کوئی جگہ نہیں ہم ملکر اسے جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes