پیپلز پارٹی کے جانثار کارکن راشد ربانی کی وفات پر یوکے و یورپ سے پارٹی رہنمائوں کا اظہار افسوس

لندن (عدیل خان) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ اور یورپ کا راشد ربانی سنئیر راہنما پاکستان پیپلزپارٹی کے انتقال پرملال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار۔ قائمقام صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ ابرار میر نے کہا پیپلزپارٹی یورپ ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انکی قربانیاں جمہوری اقدار کیلئیے مشعل راہ ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے حبیب صدقے مرحوم راشد ربانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پیپلز پارٹی برطانیہ ہیومن رائٹس کے صدر خواجہ معین الدین سید، پی پی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوہمروی، ظاہر ڈار، رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، پی پی یورپ کے صدر آصف علی خان، پی پی کشمیر کمیٹی یورپ کے صدر سید خورشید بخاری، لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی، لندن کی صدر سماع ناز، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر امبر حسین نے راشد ربانی کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی اور شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے بےلوث جیالے اور بلاول بھٹو کے بازو تھے، وہ ساری زندگی جدوجہد میں مصروف رہے ان کی وفات پیپلز پارٹی اور عوام کے لیے بڑا نقصان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes