مذاکرات کر کے گریٹر مانچسٹر کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے؛ ڈپٹی میئرراچڈیل عاصم رشید

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے برطانوی حکومت گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ گریٹر مانچسٹر کے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیں لیکن اس بارے اینڈی برنم نے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں ہم مزید اسکے متحمل نہیں ہو سکتے اگر حکومت لاک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے تو کاروباری حضرات کا مالی خسارہ پورا کرے۔

راچڈیل کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید کا اس بارے کہنا تھا کہ جب کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی تھی تو گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم اور مقامی کونسل کے لیڈران نے کہا تھا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے متفقہ حکمت عملی اپنانا ہو گی لیکن وفاقی حکومت نے اسے سیاست کی نظر کر دیا میں نے بھی برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گریٹر مانچسٹر میں غربت ہے اس بارے حکومت مالی امداد دے تاکہ ہم گریٹر مانچسٹر میں بڑھتی غربت پر قابو پا سکیں۔


حقیقت میں پہلے ہی گریٹر مانچسٹر کا علاقہ احساس محرومی کا شکار ہے اور مرکزی حکومت جلتی پہ تیل چھڑکنے والی بات کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تب ہی قابو پایا جا سکے گا جب خلوص نیت سے مذاکرات کر کے گریٹر مانچسٹر کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور تمام تر دستیاب مالی امداد فراہم کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes