پہلے خود کو ٹھیک کرو پھر ٹک ٹاکرز کو برا کہنا؛ جنت مرزا کا وقار ذکا کو کرارا جواب

لندن (شوبز رپورٹ) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا کو ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جنت مرزا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر جاری پیغام میں وقار ذکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے وقار ذکا انکل آپ سستی شہرت کی خاطر ٹک ٹاک فنکاروں کے خلاف وڈیوز بنا رہے ہیں جو مناسب نہیں۔

جنت مرزا نے وقار ذکا کیلئے طویل پیغام میں لکھا کہ ’اگر ٹک ٹاکرز کا مواد نامناسب ہے تو آپ کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز، وی لاگز، ویڈیو کالز، لائیو چیٹس سب نے دیکھ رکھی ہیں اور جو ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’وقار ذکا آپ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی نہ کریں، آپ نے بڑے اچھے کام کئے ہوں گے لیکن پہلے یوٹیوب سے اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کروادیں تاکہ پھر ہمیں جج کرتے اچھے لگیں۔‘

جنت مرزا نے لکھا کہ ’ہم نے بڑے اچھے کام کیے ہیں، امداد بھی کی ہے لیکن نیکی کر کے دریا میں ڈالی ہے، آپ کی طرح وی لاگز نہیں بنائے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ پہلے خود کو ٹھیک کرلیں پھر ہم ٹک ٹاکرز کو بُرا کہئے گا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ میں ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

اب سننے میں آیا ہے کہ وقار ذکا نے انہیں تنقید اور طعنوں کا نشانہ بناتے ہوئے جواب بھی دیدیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes