شوبز – Kashmir Link London

اسٹار بھارتی گلوکارسونو نگہم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کا کلام سن کرفرط جذبات سے آبدیدہ

ممبئی(شوبز رپورٹ)بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز میں کلام سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔ چھوٹی سی عمر میں بلند آواز کی مالکہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی…

اداکارہ ماہرہ خان کے پیغام کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(شوبز رپورٹ) پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر زندگی کی ہر سانس کی اہمیت سے متعلق ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔ماہرہ خان نے فوٹو، ویڈیو ز شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت آدھے چہرے کی…

مسجد وزیر خان میں میوزک ویڈیو ایشو؛ صبا قمر اور بلال سعید کی وضاحت

لاہور(شوبز رپورٹ) سوشل میڈیا میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گانے کی عکس بندی تاریخی مسجد وزیرخان میں کی گئی ہے جس میں مسجد کے تقدس کوپامال کیا گیا ہے۔گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے نئے گانے کی ویڈیو کی مسجد وزیر خان میں شُوٹنگ…

چارپائی، پُرانہ شہر اور ٹھنڈی ہوا،حدیقہ کے خوشگوار دن

لاہور(شوبز رپورٹ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کو پرانے دن یاد آنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حدیقہ نے چھت پر رکھی چارپائی پر کالے لباس میں ملبوس سوچ میں ڈوبی ایک تصویر شیئر کی۔گلوکارہ نے لکھا کہ ایک چارپائی، پُرانہ شہر اور ٹھنڈی ہوا، کتنے…

’’ہائے لاک ڈائون‘‘کترینہ کیف کو کرکٹ کی یاد ستانے لگی

ممبئی(سپورٹس رپورٹ ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ کی یاد ستانے لگ گئی ہے، بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی میں اپنے فلیٹ میں موجود ہیں اور زیادہ تر وقت اپنے گھر کے کام کاج کر کے گزار رہی ہیں، کترینہ…

آرٹیکل 370؛ مقبوضہ وادی کے حالات پر مبنی فلم ریلیز

لندن (شوبز رپورٹ) پاکستانی فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ ریلیز کردی۔ مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کیا گیا۔ اس سے قبل یوٹیوب پر اسی موضوع…

عائشہ عمر کا15برس تک ہراساں کئے جانے کا انکشاف

لاہور(شوبز رپورٹ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے ادکارہ اور ڈائریکٹر روز…

عوام مسئلہ سمجھنے کے بجائے تنقید کے موڈ میں ہیں:کرینہ

ممبئی(شوبز رپورٹ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے خود پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف اقربا پروری کی بنیاد پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا مقام نہیں بنا سکتی تھیں ۔بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے سنیئر اداکاروں کے بچوں…

سوشانت کی گرل فرینڈ بارے باورچی کے اہم انکشافات

ممبئی(شوبز رپورٹ)بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے باورچی کا سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے متعلق کہنا ہے کہ وہ کالا جادو کیا کرتی تھیں اور سوشانت ریا کی بہت زیادہ سنتے تھے۔اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اپنے اپارٹمنٹ میں خود کشی کر لی تھی جس کے بعد سے تا حال…

اداکارہ ماہرہ خان کو عید پر کس کی یاد ستانے لگی؟

لندن (شوبز رپورٹر) پاکستانی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے داد ا اور دادی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔حساس طبیعت کی مالک ماہرہ خان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بچپن کی عیدوں،…