ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے خاندانوں کی فہرست جاری – Kashmir Link London

ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے خاندانوں کی فہرست جاری

لندن (کشمیر لنک رپورٹ) چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایسے لوگوں کو بھی ’سٹار‘ بننے کا موقع فراہم کر دیا ہے جنہیں بصورت دیگر چانس ملنا بھی محال تھا اور اب تک شوبز کی بڑی شخصیات بھی اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے مداحوں کی تفریح طبع کا سامان کر رہی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق معروف برطانوی شیف گورڈن رمزے اور ان کی فیملی ٹک ٹاک کی سب سے امیر فیملی قرار پائی ہے جس نے اپنی سپانسرڈ پوسٹس کے ذریعے 1لاکھ 42ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2کروڑ 98لاکھ روپے) کمائے۔گولڈن رامسے کے ساتھ ان کی 18سالہ بیٹی ٹلی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہے۔ گورڈن اور ٹلی نے اب تک اپنے 60لاکھ فالوورز کے لیے صرف 29ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ چنانچہ اس تناسب سے انہوں نے 4ہزار 900پاؤنڈ (تقریباً 10لاکھ 29ہزار روپے) فی ویڈیو کمائے ہیں۔

View this post on Instagram

In case you need a recipe tonight 😉

A post shared by Gordon Ramsay (@gordongram) on

وکٹوریہ اور ڈیوڈ بیکھم کے بیٹے رومیو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے ا ور اس کے والدین بھی اس کی ویڈیوز میں گاہے شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 21ہزار پاؤنڈ (تقریباً 44لاکھ 12ہزار روپے) کمائے ہیں۔ جیکولین جوزا اور ان کے شوہر ڈین نے اپنے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 1لاکھ 14ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2کروڑ 41لاکھ 51ہزار روپے) کمائے ہیں۔ سٹیسی سولمن اور ان کا بیٹا ویگور اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے اب تک 20ہزار 400پاؤنڈ (تقریباً 42لاکھ 86ہزار روپے) کما چکے ہیں۔