برطانوی شاپنگ مالز میں بھی فیس ماسک لازمی قرار، خلاف ورزی پرسو پائونڈز جرمانہ – Kashmir Link London

برطانوی شاپنگ مالز میں بھی فیس ماسک لازمی قرار، خلاف ورزی پرسو پائونڈز جرمانہ

لندن (عمران راجہ) حکومت برطانیہ نے ملک بھر میں کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر میں تھوڑی سختی لاتے ہوئے شاپنگ مالز میں فیس ماسک لازمی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے 24 جولائی سے دکانوں اور سپر مارکیٹس میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، عمل نہ کرنے پر ایک سو پونڈ تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے کہا ہے کہ دکانوں میں ماسک پہننا انتہائی ضروری ہے تاکہ اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔


وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نئے قانون کا اطلاق 24 جولائی سے کر دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے سائنسی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بند جگہوں میں ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے اور ارد گرد والوں کو بھی جراثیم سے بچایا جا سکتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم خود بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کئی دن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رہے تھے۔
بورس جانسن کی کابینہ کے سینیئر رکن مائیکل گوو نے فیس ماسک کے حوالے سے نئی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کے شعور پر بھروسہ ہے۔
برطانیہ نے 15 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا جبکہ سکاٹ لینڈ نے پہلے ہی فیس ماسک پہنے بغیر شاپنگ پر پابندی عائد کر دی تھی۔