نامور عالمی شخصیات کے ٹویٹر اکائونٹس ہیک، عوام کو لاکھوں کا چونا لگ گیا – Kashmir Link London

نامور عالمی شخصیات کے ٹویٹر اکائونٹس ہیک، عوام کو لاکھوں کا چونا لگ گیا

نیویارک (کشمیر لنک نیوز) ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس، اوباما، جو بائڈن اور ایلن مسک سمیت ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرکے عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لیے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اس وقت افراتفری پھیل گئی جب امریکا کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیے گئے، ہیکر نے بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بیزوز، حو بائیڈن، کانیے ویسٹ اور سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت ایپل کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا اور بٹ کوائن کے ذریعے رقم کمائی۔ ہیکر نے ان تمام لوگوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام دیا کہ جو مجھے بٹ کوائن اڈریس پر رقم بھیجے گا، میں اس کو دگنا کرکے واپس دوں گا۔
سیاسی شخصیات کو اس صورتحال میں مخالفین کی خومخواہ تنقید کا سامنا بھی کرنا پرا جن میں امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن بھی شامل ہیں


ہیکر نے بٹ کوائن ایڈرس کریپٹو فار لائف نامی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی ڈیمانڈ کی تھی اور جتنی دیر یہ اکاؤنٹ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم منتقل کر دی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر رجسٹرڈ تھا اور اس کے کروڑوں فالوورز تھے۔
ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاؤنٹس سے کی جانے والی چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاؤنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔
ہیکرز نے اپنے پیغام میں واضع لکھا کہ یہ سروس صرف تیس منٹ کیلئے ہے۔
ٹویٹر انتظامیہ اس دوران صارفین سے مسلسل رابطے میں رہی اور معاملہ سلجھانے کیساتھ ساتھ اپ ڈیٹس فراہم کرتی رہی۔ جسکا تسلسل ابھی تک جاری ہے۔