عابد شیر علی کی راجہ مقصود حسین کو کوآرڈینیٹر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد – Kashmir Link London

عابد شیر علی کی راجہ مقصود حسین کو کوآرڈینیٹر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان کے سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے کوآرڈینیٹر برطانیہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی سے ایک خصوصی ملاقات کرتے ہوئے انہیں کوآرڈینیٹر تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے انتہائی دانشمندی اور سیاسی فہم و فراست کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے راجہ مقصود حسین کاکڑوی جیسے ہونہار اور کمیونٹی کے اندر خاص مقام رکھنے والی شخصیت کو ذمہ داریاں سونپی انکے اندر وہ تمام صلاحتیں موجود ہیں جو ایک عوامی نمائندے کے لیے اشد ضروری ہوتی ہیں۔


عابد شیر علی نے پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں جعلی بارے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے انتہائی غیر سنجیدگی اور سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کیا اور پوری دنیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جسکا براہ راست اثر بیرون ممالک بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو ہوا ہے۔

اب جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیقات کے بعد یہ بیان جاری کر دیا ہے کہ کسی بھی پائلٹ کی ڈگری جعلی نہیں ہے تو وزیر ہوا بازی غلام سرور کو اخلاقی طور پر فی الفور عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اگر ایسا نہیں کرتے تو زبردستی انہیں وزارت سے ہٹایا جائے پارلیمنٹ کے ذریعے تحقیقات کروائی جائے کے موصوف نے کس کی خوشنودی کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بارے پریس کانفرنس کی تھی قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے نااہل حکمرانوں اور تبدیلی سرکار نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا وزیروں مشیروں اور ترجمانوں کی فوج ظفر موج میں اتنی اہلیت نہیں کے وہ پاکستان جیسی ریاست کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں اب عوام مسلم لیگ ن کے دور اقتدار کو یاد کر رہی ہے ہم اس نااہل حکومت کا ہر حال محاسبہ کریں گے۔