قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش – Kashmir Link London

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

لندن (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے ہیں،محمد عامر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نرجس خان دوسری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

بچی کا نام انہوں نے زویا عامر رکھا ہے۔ ان کی ایک بیٹی منسہ عامر پہلے ہی موجود ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ
باؤلر نے اہلیہ کیساتھ رہنے کی وجہ سے انگلینڈ ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضع رہے محمد عامر انگلش کائونٹی ایسکس کی طرف سے کھیلتے ہیں، بیٹی کی پیدائش پر جہاں انہیں ساتھی کھلاڑیوں نے مباکباد کے پیغامات بھیجے وہیں انکی کائونٹی کیطرف سے بھی انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔