پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل طارق وزیر نے چارج سنبھال لیا – Kashmir Link London

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل طارق وزیر نے چارج سنبھال لیا

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سابق قونصل جنرل عامر قریشی کا تبادلہ ہونے کے بعد انکی جگہ پچھلے تقریباً 9 ماہ سے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی فضہ نیازی نے قائم مقام قونصل جنرل کی خدمات سر انجام دی اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے دیگر سٹاف جن میں اکاؤنٹنٹ محمد طاہر، پاسپورٹ آفس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار غلام مصطفی، نادرا کے انچارج فصیل جاوید اور دیگر اسٹاف ممبران شامل ہیں نے کورونا لاک ڈائون میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات میں بھر پورانداز میں خدمات پیش کیں۔

قونصل جنرل طارق وزیر کے فروری 2020 میں تقرری ہوچکی تھی مگر لاک ڈاؤن اور پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے انہوں نے تاخیر سے چارج سنبھالا۔
طارق وزیر اس سے پہلے آسڑیلیا کے دارالحکومت کینبرا میں سفارتی خدمات انجام دیتے رہے، اسی طرح وہ متحدہ امارات میں بھی سفارتی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
انکا آبائی تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے ہے، پشاور اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے علاوہ آکسفورڈ سے بھی تعلیم حاصل کرنے کا شرف رکھتے ہیں۔
طارق وزیر 20جولائی کو دوپہر 12 بجے زوم وڈیو لنک کے ذریعے گریٹر برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں جس میں مختصر تعارف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔