لندن میں قرنطینہ کی خلاف ورزی، پرستار سونم کپور پر برس پڑے – Kashmir Link London

لندن میں قرنطینہ کی خلاف ورزی، پرستار سونم کپور پر برس پڑے

لندن ( شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا سے جڑے پرستار جہاں ایک طرف بڑے سودمند ہوتے ہیں وہیں بعض اوقات وہ بے جا تنقید کرکے نامور شخصیات کیلئے غصے اور صدمے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ سونم کپور کیساتھ ہوا، اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جنوب ایشیائی پرستاروں کی پسندیدہ ترین شخصیت ہونے کا اعزاز رکھنے والی سونم کپور اپنے شوہر کے ہمراہ دوبئی سے لندن پہنچیں تو قواعد کے مطابق انہیں خود کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ کرنا تھا۔
انہوں نے لندن پہنچنے کے دوسرے دن ہی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک پارک میں بیٹھے دیکھا جسکتا ہے۔

ان کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پرستاروں نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر ڈالی۔
لوگوں نے کہا کہ سونم کپور پر بھی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی وجہ سے متعدد لوگ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن انہیں فکر ہی نہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرنطینہ اصول کی خلاف ورزی کی ہے اس پر انہیں گرفتار کر کے جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

سونم کپور بھی ایسے کمنٹس پر غصہ کرگئیں اور جواب میں لکھا کہ آپ لوگ مجھے کیوں انڈر ایسٹیمیٹ کرتے ہیں، میں کہیں باہر نہیں گئی بلکہ اپنے گھر کے باغیچے میں ہوں۔
سونم کپور نے بتایا کہ میں اپنے رہائشی فلیٹ کے گارڈن میں ہوں جو میری بلڈنگ میں ہی ہے، میں مکمل طور پر قرنطینہ کر رہی ہوں۔