احتیاطی تدابیر کیساتھ گریٹر مانچسٹر امیچور کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام میچز کا آغاز – Kashmir Link London

احتیاطی تدابیر کیساتھ گریٹر مانچسٹر امیچور کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام میچز کا آغاز

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں تھیں لیکن اب حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد کھیلوں کو جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


گریٹر مانچسٹر امیچور کرکٹ لیگ نے بھی میچوں کا آغاز کردیا ہے۔ کشمیر کرکٹ کلب اور ویسٹ ڈیڈزبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کرکٹ لیگ کے چئیرمن عدنان غضنفر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونا خوش آئند ہے ہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کر رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جسمانی و ذہنی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونا نوجوانوں کے لیے اچھا ہے لوگ اسکی وجہ سے خوفزدہ تھے لیکن جلد ہی کرکٹ کی بحالی سے اعتماد محسوس کریں گے۔
ارشد خان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مشکل ترین حالات میں دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں کو بحال کیا ہے۔ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ چار ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ شروع ہونا بہت اچھا لگ رہا ہے ہم کھیلنے کے لیے آتے ہیں اور سب ملکر خوب مزہ کرتے ہیں ۔ عبد الباسط کا کہنا تھا کہ کہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے اور دوست احباب سے ملکر خوشی ہے کرکٹ کے ساتھ ہمارا سماجی رابطہ بھی دوبارہ بحال ہوا ہے۔