غلطیاں سدھاری جارہی ہیں؛ سابق ممبران اسمبلی کا اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب – Kashmir Link London

غلطیاں سدھاری جارہی ہیں؛ سابق ممبران اسمبلی کا اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان قومی اسمبلی کے سابق رکن چوہدری خورشید زمان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بھٹی جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں کے اعزاز میں مقامی سیاسی، سماجی شخصیت راجہ ساجد اور کونسلر آفتاب چوہدری نے ضیافت کا اہتمام کیا جس میں تحصیل گوجر خان کی شخصیات راجہ رفعت عرف کالے خان،حق نواز،چوہدری ارشد،ندیم،راجہ ٹوکی،چوہدری عابد، راجہ غلام رسول اور راجہ جاوید نے شرکت کی۔
سابق رکن قومی اسمبلی پاکستان چوہدری خورشید زمان نے اس مقوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کی جنگ لڑ رہے ہیں اور برطانیہ میں تحصیل گوجر خان کے بسنے والے لیگی کارکنان کو مختلف شہروں میں جا کر انکا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ ماضی میں جو کوتاہیاں اور غلطیاں ہم سے سرزد ہوئیں انکا ازالہ کیا جائے گا اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کو وہ عزت و مقام دیا جائے گا جسکے وہ حقدار ہیں۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی نے کہا کہ یہاں آ کر ایسے لگ رہا ہے جیسے ہم پاکستان اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہیں برطانیہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان دنیا میں آباد ہیں وہ اپنے قائد اور اسکے چاہنے والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم راجہ ساجد اور کونسلر آفتاب چوہدری کی مہمان نوازی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
راجہ توقیر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ میزبان کونسلر آفتاب چوہدری نے کہا ہم اپنے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال ہمیں خدمت کا موقع دیا اور مسلم لیگ ن کی سوچ و فکر کو ہم سب تک پہنچایا۔ میزبان راجہ ساجد نے بھی ضیافت میں شریک تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختصر وقت کے نوٹس پر شرکت کی۔