رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتوی؛ آئیندہ سال ہوگا – Kashmir Link London

رواں سال ہونے والا آئی سی سی ٹی 20 ٹورنامنٹ ملتوی؛ آئیندہ سال ہوگا

لندن (مسرت اقبال سے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بالآخر ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ ٹورنامنٹ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے شروع ہونا تھا۔
آئی سی سی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جا سکتا ہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد اس سال ممکن نہیں رہا اسلیئے اسے ملتوی کیا جاتا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو منو ساہنی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی صحت کی ذمہ داری بھی ایک بڑا امتحان تھا جسے مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ آئیندہ سال اکتوبر نومبر میں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیندہ سال فروری میں ہونے والے خواتین کے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بارے فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔