موسمی اثرات یا کچھ اور؛ شاہ رُخ خان نے گھر کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا – Kashmir Link London

موسمی اثرات یا کچھ اور؛ شاہ رُخ خان نے گھر کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا

ممبئی (شوبز رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رُخ خان کے گھر پر پلاسٹک چڑھی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کا گھر منت آج کل پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہے، شاہ رُخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کے گھر کی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں اور حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کیا ہے ؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رُخ خان کی جانب سے اپنے گھر منت کو مون سون موسم کے اثرات سے بچانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے محل نما گھر منت میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت رہتے ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اپنے گھر میں ہی وقت گزار رہے ہیں۔
اسی لئے بعض منچلوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کردیا کہ کہیں شاہ رخ خان نے کورونا کے ڈر سے تو اسے ڈھانپ نہیں رکھا ؟