جنازے میں سینکڑوں افراد کی شرکت؛ کووڈ19 ہدایات کی خلاف ورزی پر مسجد پر تالے – Kashmir Link London

جنازے میں سینکڑوں افراد کی شرکت؛ کووڈ19 ہدایات کی خلاف ورزی پر مسجد پر تالے

بلیک برن (محمد فیاض بشیر) لنکا شائر کاؤنٹی کے سرسبزو شاداب اور خوبصورت پہاڑی سلسلے میں گھرے شہر بلیک برن کی جامع غوثیہ مسجد میں مقامی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی وبا سے احتیاط کے لیے دی گئی حکومتی ہدایات کو پس پشت ڈال کر ایک جنازے میں 250 افراد کو شرکت کی اجازت دیدی، شکائت پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔


مسجد کمیٹی کے ایک اہم رکن نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اس بارے بے خبر تھے کے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد ہی شرکت کر سکتے ہیں ۔ یاد رہے مسجد کے امام کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جنازے میں شریک افراد کو 7 دن کے لیے خاندان اور دوسرے افراد سے ملنے جلنے سے منع کرنے کے ساتھ 7 دن کے لیے الگ تھلگ رہنے کا کہا گیا ہے۔
بصورت دیگر قریبی کرونا ٹیسٹ سے رجوع کر کے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے مقامی کونسلوں کو کرونا وائرس پھیلاؤ کی مقامی سطح پر شرح کو مدنظر رکھ کر مقامی لاک ڈاؤن کے اختیار بھی دے ہوئے جو کہ بلیک برن کونسل نے پہلے ہی لاگو کیے ہوئے تھے کیونکہ وہاں پر کرونا وائرس کے مریضوں کی شرح برطانیہ کے دیگر شہروں سے بہت زیادہ ہے۔