شوبز سٹار روبینہ اشرف کی کورونا کو شکست دیکر گھر واپسی؛ بیٹی خوشی سے نہال – Kashmir Link London

شوبز سٹار روبینہ اشرف کی کورونا کو شکست دیکر گھر واپسی؛ بیٹی خوشی سے نہال

لندن (شوبز رپورٹر) معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کورونا کو مات دے کر گھر واپس پہنچ گئیں، انکی بیٹی منا طارق نے ماں کی گھر واپسی پر ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ ان لمحات کو ماں کے پرستاروں سے بھی شیئر کیا۔
انسٹاگرام پر انکا کہنا تھا کہ ماں کی گھر واپسی سے پتہ چلتا ہے کہ گھر کیا ہوتا ہے، اپنی اور ماں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ سب اس مسکان کے لیے جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ شاید میں اسے کبھی نہ دیکھ پاؤں اور ان ہاتھوں کے لیے جن کے بارے میں میں نے سوچا کہ میں انھیں شاید اب کبھی نہ چوم پاؤں۔


انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ یہ تصویر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میری والدہ کے لیے دعائیں کیں، ان کی خیریت دریافت کرنے لیے پیغامات بھیجے۔