بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہا ہے – Kashmir Link London

بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہا ہے

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر ڈاکٹر شوکت خان نے کہا ہے کہ بھارت کی نو لاکھ فوج کو کشمیر سے نکالے بغیر الحاق نہیں ہوسکتا، کشمیری آزادی کی جدوجہد میں بے تحاشہ قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق اور وکیل بھی ہے۔ پاکستان کی مدد اور حمایت کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوسکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور نتائج کو اپنے حق میں بدلنے کے جو سازشیں کررہے یہ پاکستان اور اہل کشمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ بھارت کے ان ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

وہ برمنگھم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات بھارت کے حق میں نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے لیے ہر طرح کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، پاکستان کو بھی ان حالات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔