بیٹے کی تصویر کیوں بنائی ؟ شہزادہ ہیری کا فوٹوگرافر پرمقدمہ – Kashmir Link London

بیٹے کی تصویر کیوں بنائی ؟ شہزادہ ہیری کا فوٹوگرافر پرمقدمہ

کیلیفورنیا (کشمیر لنک رپورٹ) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے امریکا میں مبینہ طور پر ڈرون کیمرے سے بیٹے آرچی کی تصاویر لینے کو نجی زندگی پر حملہ قرار دیتے ہوئے نامعلوم فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا،برطانوی جوڑے کے وکیل نے بتایا کہ کیلیفورنیا میں ہر فردکو قانون کے مطابق پرائیویسی کا حق ہے اس لیے کوئی بھی بلا اجازت کسی کی تصاویر یا ریکارڈنگ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن بغیر اجازت بیٹے آرچی کی تصاویر لینے ، اس کے تحفظ، ان غیر قانونی اقدامات سے فائدہ اٹھانے والوں کو بے نقاب کرنے اور انہیں روکنے کے لیے فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں۔