سانحہ چک سواری کی یاد میں تعزیری ریفرنس؛ روپیال خاندان کے شہدا کو خراج عقیدت – Kashmir Link London

سانحہ چک سواری کی یاد میں تعزیری ریفرنس؛ روپیال خاندان کے شہدا کو خراج عقیدت

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں خاص طور پر میرپور آزاد کشمیر کے خاندانوں کی کثیر تعداد آباد ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں ہونے والے کسی بھی بڑے حادثے کے اثرات یہاں برطانیہ میں بھی اسی طرح محسوس کیئے جاتے ہیں، گذشتہ دنوں چکسواری کے علاقے میں ایک شادہ ہال کے انہدام اور حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت نے برطانیہ میں آباد ہزاروں افراد کو سوگوار کردیا۔
مڈلینڈز کی دینی ، سیاسی و سماجی شخصیات نے اس سلسلے مین ایک ریفرنس کا اہتمام کیا، نظامت کے فرائض صاحبزادہ فاروق القادری نے سرانجام دیئے۔ میزبانی کے فرائض چوہدری منظور حسین نے ادا کیئے۔ جبکہ مقررین میں راجہ جاوید اقبال آف آسٹن، ملک محمد حسین، چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، ملک محمد فتح خان، ہارون احمد، راجہ مبارک کیانی، چوہدری اللہ دتہ، راجہ سکندر اقبال اور دیگر شامل تھے۔
شرکاء تقریب نے سانحہ پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیااور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ایک بہت بڑی عمارت کے اچانک گرنے سے جہاں ضلع میرپور کی فضا سوگوار ہوگئی تو وہی اس سانحہ سے ہر برطانوی کشمیری بھی اشکبار ہوگیا ۔ روپیال خاندان کاروباری و تجارتی حلقوں میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے اس سانحہ کی انکوائری کرانے کے اقدام کو بھی سراہا گیا۔