مانچسٹر؛ 5 اگست کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد – Kashmir Link London

مانچسٹر؛ 5 اگست کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چئیرمن چوہدری محمد بشیر رٹوی نے الحاق پاکستان کے حق اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کر کے کشمیری عوام کو گھروں تک محصور کرنے کے خلاف ایک میٹنگ کا اہتمام کیا ۔
اس خصوصی میٹنگ میں سابق میئر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمان اور مسلم کانفرنس برطانیہ راچڈیل برانچ کے صدر بابو لالہ علی اصغر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ مجاہد اول سردار عبد القیوم خان مرحوم نے ہمیں الحاق پاکستان کا نعرہ دیا پاکستان وجود انے سے پہلے مسلم کانفرنس نے الحاق پاکستان بارے قرار داد منظور کی تھی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم پاکستانیوں سے زیادہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اور جلد کشمیری قوم اپنا پیدائشی حق خودارادیت حاصل کر کے الحاق پاکستان کی تکمیل کرے گی۔
کونسلرعتیق الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم پانچ اگست کو بھارتی بربریت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی عالمی طاقتوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور کشمیریوں کو پیدائشی حق خودارادیت جو اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں دیا ہوا ہے اسے پورا کریں۔ بابو لالہ علی اصغر کا کہنا تھا کہ مجاہد اول سردار عبد القیوم خان مرحوم کی سیاسی سوچ و فکر اور وسعت نظری ہی تھی جنہوں نے کشمیری قوم کے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ تعبیر کیا ہم اپنے قائد و کشمیری قوم کے محسن کے نظریہ الحاق پاکستان کو عملی جامہ پہنانے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ نوجوان کاروباری اور سماجی شخصیت ذیشان احمد نے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار جتنے مرضی حربے استعمال کر لے وہ کشمیری قوم کو آزادی لینے سے نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری قوم کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری قوم کو آزادی کا حق دیا جائے وگرنہ خطے کے امن کو شدید خطرہ ہے ۔ محمد رشید کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔