پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کیلئے نئی کٹس پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئیں – Kashmir Link London

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کیلئے نئی کٹس پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئیں

لندن (مسرت اقبال) عید کے فوری بعد پانچ اگست سے شروع ہونے والی پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو نئی ٹیسٹ کٹس فراہم کردی گئیں، روائیتی سبز کے بجائے یہ کٹس سفید رنگ کی ہیں جس پر سپانسر لوگوز نمایاں ہیں۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے ہر کرکٹر کو اس کی کٹ کمرے میں پہنچائی جسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔


شان مسعود نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، امام الحق، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور دیگر کھلاڑیوں کو ان کے کمروں میں کٹس پہنچائیں۔
قومی کرکٹرز نے نئی کٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور آخر میں سیلفی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ بعد ازاں ان نئی کٹس کیساتھ کھلاڑیوں کا باقاعدہ فوٹو شوٹ بھی ہوا۔