اولڈہم میں نماز عید کی باجماعت ادائیگی، کمیونٹی کا جوش و خروش عروج پر – Kashmir Link London

اولڈہم میں نماز عید کی باجماعت ادائیگی، کمیونٹی کا جوش و خروش عروج پر

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کی وجہ سے برطانوی حکومت کے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق مساجد میں عید کی نماز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ادا کی گئی۔
علماء کرام نے امت مسلمہ کو حضرت ابرہیم علیہ السلام کے ایثار و قربانی بارے روح پرور ایمان افروز بیان دیکر امت کے لیے مشعل راہ فرار دیا ۔نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے پیش رو امام مولانا قاری خادم حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ دراصل ایثار و قربانی کے جذبہ کا نام ہے جو انسان اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتا ہے وقت آنے پر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے جاری ہدایات اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے نماز عید کی ادائیگی کو قانون اور شریعت کے مطابق ادا کیا۔ مولانا فرخ نے کہا کہ مسجد کی انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے مطابق اچھا انتظام کیا ہوا تھا ہم انکے شکر گزار ہیں خوشی کی بات ہے نماز عید کی ادائیگی کا موقع ملا۔
نماز عید کے بعد کمیونٹی رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ برطانیہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ ہمیں غریبوں مسکینوں کی مدد کا پیغام دیتی ہے اس موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور ہم سب ملکر عید کی خوشیاں منائیں گے۔ انتظامیہ کمیٹی کے نوجوان رضآ کار صابر حسین نے کہا ہم نے حکومتی کی ہدایات پر عمل درآمد کیا ہے تاکہ اس سے عوام کی بھی حفاظت ہو سکے۔خواتین کے گروپ خوش آمدید کی چیئرپرسن نائلہ شریف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار نماز عید کی ادائیگی سے خوشی ہوئ مرد اور خواتین کی بڑی تعداد بھی نماز عید کی ادائیگی کے لیے آئ ۔ نماز عید کی چوتھی جماعت کی ادائیگی نوجوان امام فیصل یعقوب نے پڑھائی اور نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کے ساتھ دین اسلام سے محبت قرآن کریم کی تعلیمات پر اور سنت رسول تر عمل پیرا ہونے کے ساتھ سنت ابراہیمی کا درس دیا۔