اوسلو میں چیریٹی کیلئے عید میلہ کا اہتمام، فیمیلیز کی بھرپور شرکت – Kashmir Link London

اوسلو میں چیریٹی کیلئے عید میلہ کا اہتمام، فیمیلیز کی بھرپور شرکت

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) عرصہ دراز سے گھروں میں قید اوورسیز پاکستانیوں کیلئے عید ایک ایسا تہوار ہے کہ جب وہ تمام تےو پابندیوں کو توڑ کر بھی ایک دوسرے سے ملنے کے بہانے ڈھونڈنے لگتے ہیں، ناروے میں ویسے بھی کورونا وبا کی لہر کافی حد تک کم ہوچکی ہے اسلیئے حسب معمول عید سے پہلے چاند رات میلے کا اہتمام کیا گیا۔
اپنا گھر فاؤنڈیشن کے آرگنائزر عمیر گیلانی اور شبنم شاہ نے مینابازار میں مختلف طرح کے سٹال سجائے جہاں تمام تر فیمیلیز کی دلچسپی برقرار رہی۔

مہندی، چوڑیاں، جیولری بچوں کے کھلونے کپڑے جوتے اور کھانوں کے سٹالز پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ نارویجن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں دلچسپی لی۔
بچوں کی تفریح کے لئے میجک شو اور بڑوں کے لئے میوزیکل ایوننگ میں سنگر عمیر گیلانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں نے خوب سراہا۔

تقریب میں سینئر ڈائریکٹر پروڈیوسر شہزاد بٹ اور ڈیزائنر امن شیخ نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر آرگنائیزرز کا کہنا تھا کہ ہم چیرٹی سے اکٹھی ہونے والی رقم پاکستان میں غریبوں اور مسکینوں پر لگائیں گے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل میں ہماری مدد فرمائے۔
چیریٹی ورک کیلئے مینا بازار میں مہندی ماہا گیلانی مہک اور بیوٹیشن فرح رامےنے لگائی کپڑوں کے اسٹال ڈیزائنر امن شیخ، زینب منور شیخ اور ثروت اور ثناء نے لگائے جیولری انیس اور کرن بٹ نے لگائی، کیک کائنات رامےاور کھانے عائشہ، فرحت، شبنم شاہ، نایاب گیلانی، ماہا اور فاطمہ نے بنائے جسے حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔