پاکستان کے دشمن کون ہیں – Kashmir Link London

پاکستان کے دشمن کون ہیں

اس کی ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے سندھ طاس معاہدہ ہوا 1992 میں جب نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنا تو بھارت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کے پانی پر بگلیہار ڈیم بنانے کا تصوراتی خاکہ منظور کیا تا کہ پاکستان کا ری ایکشن چیک کیا جائے لیکن پاکستان کی طرف سے خاموشی رہی اور کوئی احتجاج نہیں کیا گیا پھر 1997 میں جب نواز شریف دوسری بار وزیراعظم بنا تو انڈیا نے بگلیہار کا تعمیراتی پلان منظور کرلیا پاکستان کی طرف سے اس بار بھی خاموشی ہی رہی 1999 میں جب نواز شریف حکومت اپنا دوسرا بجٹ پیش کر رہی تھی تو اسی دوران اخبار اور tv پر خبر چلی کہ انڈیا نے بگلیہار ڈیم کی تعمیر شروع کر دی ہے احتجاج تو دور کی بات ہے مجال ہے کسی نے قومی اسمبلی میں اس بات کا زکر بھی کیا ہو 2013 میں جب نواز شریف تیسری بار وزیراعظم بنے تو انڈیا نے ایک اور ڈیم کشن گنگا پر کام شروع کردیا پاکستان کی طرف سے اس بار بھی خاموشی رہی لیکن جب 2014 میں انڈیا نے پاکستان میں بھاشا ڈیم کی تعمیر پر اعتراض اٹھایا تو نواز شریف حکومت نے بھاشا ڈیم کی تعمیر 15 سال کے لئے ملتوی کر دی جس کی وجہ سے وہ 2037 کو تکمیل تک پہنچنا تھا اسی سال 2015 میں بھارت نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا بجٹ منظور کر لیا پاکستان کی حکومت اس بار بھی ہمیشہ کی طرح خاموش ہی رہی 2017 ایک رکن اسمبلی نے اس وقت کے وزیراعظم شاہد خقان عباسی سے پانی کے مسئلے پر سوال پوچھا تو ان کا جواب تھا کہ پانی کا بحران اللہ تعالیٰ ہی ٹھیک کرے گا ہم کچھ نہیں کر سکتے 2018 میں وزیراعظم عمران خان کے حکومت سنبھالتے ہی بھاشا ڈیم پر ترجیح بنیادوں پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا آفرین ہے بھارت پر جس نے فوری طور پر احتجاج کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف جانے کا اعلان کر دیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کا پانی چوری ہونے پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن عمران خان نے انڈیا کی کسی بھی دھمکی کو بروئے کار نہ لاتے ہوئے دیا میر بھاشا ڈیم کا افتتاح کردیا ہے انڈیا کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن اس دفعہ پاکستان کا وزیر اعظم ایک دلیر ایماندار محبوطن پاکستانی عمران خان ہے جو خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا ہے اب میں فیصلہ آپ پاکستانیوں پر چھوڑتا ہوں کہ سوچیں پاکستان کا دوست کون ہے اور دشمن کون؟ پاکستان اب ساری مشکلات سے جلد نکل آئے گا بھاشا ڈیم کے مکمل ہونے کے بعد جلد کالاباغ ڈیم بھی ضرور بنے گا انشاءاللہ پاکستان زندہ آباد .

50% LikesVS
50% Dislikes