کشمیر میں بڑھتے ہو ئے مظالم کیخلاف برٹش پاکستانیوں کےمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے – Kashmir Link London

کشمیر میں بڑھتے ہو ئے مظالم کیخلاف برٹش پاکستانیوں کےمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ بھر میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع برٹش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھارت کے کشمیر میں بڑھتے ہو ئے مظالم کے خلاف اور کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائدین محمد شبیر ، چوہدری اللہ دیتہ ، اعظم فاروق ، چوہدری محمد زیارت اور محمد جاوید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا۔بھارت اپنے فوجی جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا اور کشمیری کسی طور پر اپنے پیدائشی حق خوداردیت سے دستبرداد نہیں ہوسکتے۔

جب تک بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آخری فوجی نہیں نکلتا اس وقت تک بھارتی قبضہ کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں ۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

دریں اثنا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں یونائیڈڈ فرنٹ آگیسنٹ United Front Against Modi کے ممبران نے مودی کی برطانیہ آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے انتظامات کے حوالے سے برطانیہ کی مشہور سیر گاہکاربیس بے کورن ول Carbis Bay Cornwall کا دور کیا جہاں گیارہ سے تیرہ جون کو جی سیون کے ہونے والے سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نیریندر مودی ، برطانوی وزیراعظم کی دعوت پر خصوصی شرکت کے لیے آرہاہے ۔

راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھاے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جی سیون سمٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے۔ مظاہرین کے لیے تین دن کے لیے کیمپینگ اور حلال فوڈ کا انتظام بھی کیا جاے گا ۔ مودی کے فاشزم کے خلاف برٹش سیول سوسائٹی بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes