بطور ایڈمنسٹریٹر میرپور اپنی ذ مہ داریاں بلاتخصیص پوری کیں: ظفر معروف – Kashmir Link London

بطور ایڈمنسٹریٹر میرپور اپنی ذ مہ داریاں بلاتخصیص پوری کیں: ظفر معروف

برمنگھم : سابق ایڈمنسٹریٹر میرپور آزاد کشمیر راجہ ظفر معروف نے کہاآل جموں و کشمیر مُسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے اور آزاد کشمیر کی ریاستی جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی مضبوطی کے لیے نمایاں کارہاے کارنامہ سرانجام دیا آج آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ، اداروں کی عدم کارکردگی اور مفلوج نظام سے تحریک آزادی متاثر ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں قائد اعظم ٹرسٹ ( یو کے ) کی جانب سے چیرمین ٹرسٹ راجہ محمد اشتیاق کی دعوت اسقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا بطور ایڈمنسٹریٹر میرپور میں نے اپنی ز مہ داری کا خیال رکھا اور بلاتخصیص برادری ، سفارش،اور کسی دخل اندازی کے بغیر اپنے کام سرانجام دیے جس کا ریکاررڈ آج بھی موجود ہے،انہوں نے کہا اوورسیز نے جس جزبہ حُب الوطنی کے ساتھ مسلہ کشمیر کے لیے کلیدی کردار کیا بے مثل ہے ،انہوں نے کہ اآل جموں و کشمیر مُسلم کانفرنس نے ہمیشہ نظریاتی اور تنظیمی اصولوں کا پاس کیا اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے ویژن اور سیاسی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جاتاہے جو ایک جمہوری سسٹم کا حصہ ہے، انہوں نیپاکستان کی مسلہ افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ آج پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جس استحکامت اور بلند حوصلوں سے انتہا پسند عناصر کو جڑ سے اکھاڑا جارہا ہے پوری کشمیری قوم پُرعزم ہے۔میزبان راجہ محمد اشتیاق نے کہا پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور معاشی ترقی میں بہتری آرہی ہے جس سے پاکستانی قوم میں خوشحالی آئے گی۔تقریب سے راجہ ناصر خان، مرزا پرویز رٹوی، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برمنگھم کے صدر راجہ اسحاق صابر، خالد کیانی،مبشر صدیق، جنرل سیکرٹری جاوید احمد چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes