مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر صاحبزادہ فاروق القادری کی جانب سے احباب کے اعزاز میں استقبالیہ – Kashmir Link London

مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر صاحبزادہ فاروق القادری کی جانب سے احباب کے اعزاز میں استقبالیہ

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر و جنرل سیکریٹری شریعہ کونسل یو کے اور مڈلینڈز کی ہردلعزیز شخصیت صاحبزادہ فاروق القادری نے احباب کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا، یہ تقریب دیرینہ دوست ولی محمد آف سرگودھا کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں رکھی گئی تھی جس میں قریبی احباب کو مدعو کیا گیا۔

استقبالیہ میں راجہ سکندر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر،ملک فتح خان جنرل سیکریٹری پی ایم ایل ن برمنگھم،چوہدری عارف کوآرڈینیٹر پی ایم ایل ن مڈلینڈ، ولی محمد و صاحبزادگان و دیگر نے شرکت کی اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔
میزبان تقریب صاحبزادہ فاروق القادری جو ستر کی دہائی میں انگلینڈ میں بینکار بھی رہے نے اس موقع پر بزرگوں کے گزرے اوائل دنوں کے قصے سنائے، انکا کہنا تھا علاقہ چھچھ و غورغشتی سے تعلق رکھنے والے ھمارے بزرگ ان کے بینک کے گاھک ھوا کرتے تھے۔ان بزرگوں کی سخت محنت، سادہ مگر پر خلوص رویوں اور اپنی محنت کی کمائی کو وطن عزیز میں موجود اپنے پیاروں کو بذریعہ بینک بھیجنے،اور گاؤں سے آئے ہوئے خطوط کو ان سے پڑھوانے کے لئے باقاعدگی سے آیا کرتے تھے۔

اللہ تعالی ھمارے بزرگوں کو ان کی لازوال قربانیوں کا صلہ دنیا وآخرت میں دے۔جنھوں نے شبانہ روز محنت کی،جس سے ھمارے معاشی حالات سدرھے اور ساتھ ھی ساتھ دین کے ساتھ دلی لگاو کی وجہ سے کثیر تعداد میں خوبصورت مساجد و مدارس ھر گاؤں میں تعمیر کیں،اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں بھی پیش پیش رھے۔

تمام احباب کا کہنا تھا کہ اس دور میں اپنی مٹی اور پیاروں کی محبت کو ھر چیز پر مقدم رکھا، اتحاد اور اتفاق کی بدولت پرخلوص اندگی میں کمیونٹی نے بڑی کامیابیاں سمیٹیں جنکا مجموعی فائدہ آنے والی نسلوں کو اب تک ہورہا ہے۔ اس موقع پر دنیا فانی سے رحلت کرجانے والے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انکے بلنی درجات کی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes