تحریک کشمیر برطانیہ کا بھارت کے یوم آزادی پر15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان – Kashmir Link London

تحریک کشمیر برطانیہ کا بھارت کے یوم آزادی پر15اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی پر15اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا، برمنگھم سٹی سنٹر میں آل پارٹیز کشمیری پاکستانی تنظیموں ، مساجد اور علمائے کرام کے تعاون سے احتجاجی مظاہرہ اور بھارتی قونصلیٹ برمنگھم تک مارچ کیا جائے گا اور بھارت کے ظلم وستم کو بے نقاب کیا جائے گا۔ بھارت کشمیریوں کی آزادی کو سلب کر کے آزادی کا جشن نہیں منا سکتا، بھارت ایک مکار ، دھوکہ باز اور انسانیت کا قاتل ملک ہے جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف کی زیر صدرات منعقدہ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کانفرنس سے مہمان خصوصی مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما نذیر احمد قریشی ، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، یوکے اسلامک مشن مڈلینڈ کے صدر بابر سلیم راجہ،خواجہ محمد سلیمان، فیصل مرزا، راجہ قمر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تحریک آزادی 13جولائی 1931کے شہدا کی قربانیوں کا تسلسل ہے، مہاراجہ کے خلاف ایک اذان مکمل ہونے پر 22 مسلمانوں نے شہادت کا نذرانہ پیش کیا۔

1947میں اگر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل جاتا تو لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام نہ ہوتا،بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا وعدے کر کے مکر گیا، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا، کشمیریوں کے اندر شیخ عبداللہ خاندان نے بھی کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کے خلاف سازشیں کیں، اقتدار کی خاطربھارت کا ساتھ دے کر کشمیر کا قتل عام کیا، آخر کاریہ کشمیریوں کے غدار بے نقاب ہوگئے، سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی شہید جیسی قیادت نے کشمیری نوجوانوں کو بھارت کے خلاف تیار اور تحریک آزادی سے وابستہ کیا اور آج نہتے کشمیری دس لاکھ بھارتی دہشتگرد فوج کے خلاف بر سرپیکار ہیں اور بھارتی فوج کو نکال کر دم لیں گے۔

کانفرنس سے شاہنواز علی حیدر، راجہ جاوید اقبال، راجہ اصغر،ڈاکٹر خرم بشیر،حاجی سجال خان،یاسین بدر، مشتاق حسین، راجہ عاطف رجاسب، مجاہد حسین، منیر احمد رضا، منیر مغل، مدثر بصیر، قاری محمد صدیق ، کاشف منیر اور دیگر رہنمائوں نے شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور 15اگست کو ہونے ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور مارچ کی بھرپور حمایت کی۔ یوم شہداء کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ سید طفیل حسین شاہ کی قیادت میں گلاسگو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، برطانیہ کے مختلف شہروں میں یوم شہدائے کشمیر منایا گیا کشمیر کی آزادی اور شہدا کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes