برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ نے قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین اور ان کی فیملی پر مقدے کے خلاف عالمی سطح پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیےکمپین کا آغاز کردیا ہے ۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا 25 ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ میں خطاب کرے گا مودی کے فاشسٹ ایجنڈا اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرنے کے لیے 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکواٹر کے سامنے جنیوا سویٹزرلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاے گا اور جنیوا پریس کلب میں کشمیر کانفرنس بھی منعقد کی جاے گی –
25 ستمبر کو برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں- لیبر اور کنزرویٹو پارٹیز کی سالانہ کانفرنسوں میں گیلانی صاحب کی جبری تدفین کا مسلہ اجاگر کیا جاے گا- برطانیہ بھر کے کونسلز میں جبری تدفین کے مسلہ کو بھی اٹھایا جاے گا۔ راجہ فہیم کیانی نے مزید کہا مودی کشمیر میں مظالم ڈھا رہا اور بھارت اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کی مسلسل خلاف ورازی کررہا اس سلسلے میں ہزاروں برطانوی اور یورپین شہریوں کے طرف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھیں جائیں گے جس میں مطالبہ کیا جاے کہ مودی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا پلیٹ فارم مہیا نہیں کرنا چاہیے –
محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے مسلہ کو یورپین پارلیمنٹ میں اٹھانے کےلیے بھرپور لابنگ کریں گے- خواجہ محمد سلیمان مرکزی راہنما تحریک کشمیر برطانیہ نےبرطانوی شہریوں سے اپیل کی ہے برطانوی پارلیمنٹ میں سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے مسلہ کو اٹھانے کے لیے اپنے ایم پی کو پٹیشن کے ذریعے مطالبہ کریں کہ اس مسلہ کو بھرپور انداز سے اٹھاے ۔ سردار محمد آفتاب ایڈوکیٹ نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے بھی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بھارت کے مقبوضہ وادی میں تمام جبری ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کی۔