برمنگھم میں خطہ پوٹھوار اور کشمیر کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے موسیقی پروگرام کا انعقاد – Kashmir Link London

برمنگھم میں خطہ پوٹھوار اور کشمیر کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے موسیقی پروگرام کا انعقاد

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) زندہ قومیں اپنے کلچر اور ثقافت کیساتھ جڑی رہتی ہیں اور نوجوان نسل تک اپنی ثقافت متعارف کروانے کیلئے علاقائی موسیقی، لوک گلوکار، پھوٹھواری شاعری پر مبنی پروگرام کا انعقاد بھی کرتی ہیں، برمنگھم میں دیسی ساختہ موسیقی کے آلات پر موسیقاروں نے ایسے سر بکھیرے اپنے تو اپنے بیگانے بھی جھوم اٹھے۔ اسٹیج سے جب ماہیا کشمیر کا گانا گنگنایا گیا تو پورا ہال جھوم اٹھا۔

راجہ حبیب نواز، چوہدری اسرار ضدی اور دیگر نے کورونا لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد خطہ پوٹھوار اور کشمیر کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا، راجہ صداقت کیانی، راجہ ابوزر نے آپس میں مقابلہ کیا،گٹار، ڈھولکی، گھڑا، گھنگروں ایسے بجے کے نوجوان بھنگڑے ڈالتے رہے، فرمائشی گیت سنائے گئے، چوہدری عدیل خالد، راجہ ساجد کے درمیان بھی مقابلہ ہوا۔

راجہ حبیب نواز نے کہا کہ کورونا کے دوران لوگ گھروں میں تھے،لاک ڈائون اورپابندیوں کےخاتمے کےبعد اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ضروری تھا۔ انہوں نے کہا اس پروگرام سے ہونے والی آمدنی پاکستان میں ایک غریب کسان کے مکان کی دوبارہ تعمیر پر خرچ کی جائے گی جو بارشوں کی وجہ سے گر گیا تھا۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں نے پاکستانی موسیقی کے ایسے سر بکھیرے لوگ حیرت زدہ ہو گئے۔ آخر میں چوہدری اسرار ضدی نے اختتامی دعا کرائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes