راجہ وسیم ظفر کا برمنگھم سٹی کونسل کا کیبنٹ ممبر ہونا کمیونٹی کیلئے فخر کی بات ہے: راجہ شعیب عابد – Kashmir Link London

راجہ وسیم ظفر کا برمنگھم سٹی کونسل کا کیبنٹ ممبر ہونا کمیونٹی کیلئے فخر کی بات ہے: راجہ شعیب عابد

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلر وکیبنٹ ممبر راجہ وسیم ظفر کی طرف سے امیدوار اسمبلی راجہ شعیب عابد کے اعزاز میں برمنگھم کے مقامی ہوٹل میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس شیراز کیانی کے فرزند راجہ احسان شیراز کیانی ،راجہ رفاقت آف جمیاں ،راجہ جمیل ،ممتاز بزنس مین چوہدری جعفر سورکھی ،راجہ شاہپال خان ،راجہ شہباز خان ،راجہ احسن ایوب ،و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر برمنگھم سٹی کے کونسلر وکیبنٹ ممبر راجہ وسیم ظفر نے کہاکہ راجہ شعیب عابد ڈڈیال کا قابل فخر سپوت ہے جس نے جنرل الیکشن میں پہلی بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے چھ ہزار ووٹ حاصل کرکہ ثابت کیا کہ وہی ڈڈیال کے لوگوں کے حقوق کا رکھوالا ہے ۔راجہ شعیب عابد کو برطانیہ کی سر زمین پر ویلکم کرتا ہوں ۔ڈڈیال کا یہ نوجوان عوامی حقوق کا ہر محاز پر دفاع کرے گا۔

امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے راجہ وسیم ظفر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ وسیم ظفر سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں ۔راجہ وسیم ظفر نے برطانیہ کے اندر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے ثابت کیا کہ وہ ایک ہونہار نوجوان ہیں۔ برمیگھم سٹی کا کونسلر اور کیبنٹ ممبر ہونا یہ ان کے لیے اور ہمارے لیے بھی اعزاز کی بات ہے انہوں نے راجہ وسیم ظفر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خوبصورت اور پر تکلف دعوت کا اہتمام کرکہ سب دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes