کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، راجہ فہیم کیانی – Kashmir Link London

کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، راجہ فہیم کیانی

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر بھارتی افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کی،مظاہرے میں شریک شرکاء سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،خواجہ محمد سلیمان ،راجہ جاوید ،مشتاق حسین ،فاروق القادری ،سید عاشق حسین کاظمی،اعظم فاروق،چوہدری محمد اکرام الحق،مولانا محمد سجاد،مولانا سرفرازمدنی ،محمد حسین ،غضنفر علی، محمد نعیم ،سید ظفر، شہرین راجہ ،آسیہ حسین، نائلہ احمد ،وحید آفاقی اورقاری طیب نے خطاب کیا۔

راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پاکر مودی پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے،ہندوستان کشمیریوں پر مظالم ڈھاکر یہ سازش کررہاہے کہ وہ اپنے حق ،حق خودرادایت سے باز آجائیں،کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سو ز مظالم ڈھارہاہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنا کردر ادا کرنا چاہیے ،سو اکروڑ کشمیری گزشتہ 28ماہ سے یرغمال ہیں،بنیادی انسانی حقوق بھی ان کو حاصل نہیں ہیں۔

محمد غالب نے کہاکہ ہندوستان نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے ،نریندری مودی کے شر سے کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ،عالمی سطح پر انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے لوگ اور انسانی حقو ق کے ادارے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں ،سوا کروڑ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اس موقع پر دیگر قائدین نے کہاکہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اس فعل کو فو ری رکوانے اور کشمیریوں کو حق دلوانے کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes