آزادکشمیر میں اغوا ہونے والی بچی کے لواحقین کا بازیابی کیلئے پاکستان قونصلیٹ جنرل برمنگھم کے باہر مظاہرہ – Kashmir Link London

آزادکشمیر میں اغوا ہونے والی بچی کے لواحقین کا بازیابی کیلئے پاکستان قونصلیٹ جنرل برمنگھم کے باہر مظاہرہ

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) ڈڈیال آزاد کشمیر کے نواحی علاقہ کٹھاڑ سے گیارہ سالہ بچی کنول مطلوب کوغائب ہوئے دو ہفتے سے زائد روز گزر گئے مگر تاحال پولیس ناکام ہی نظر آ رہی ہے۔ اس سلسلے میں کنول مطلوب ایکشن کمیٹی یوکے کے زیر اہتمام پاکستان قونصلیٹ جنرل برمنگھم کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بچوں، عورتوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شدید سردی میں شرکت کی۔

مظاہرے میں عندیہ دیا گیا کہ اگر کنول مطلوب جلد از جلد بازیاب نہ ہوئی تو اس احتجاج کا دائرہ کار پورے یوکے تک بڑھا دیا جائے گا، اس کے علاوہ مظاہرے میں برٹش گوروں نے شرکت کی اور معاملے کو ہیومن رائٹس یوکے تک لے جانے کا عندیہ دیا۔ احتجاج کا مراسلہ پاکستان قونصلیٹ جنرل کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا جس میں قونصلیٹ جنرل برمنگھم نے یقین دہانی کروائی کہ فوری طور پر بچی کو بازیاب کروانے کیلئے بھرپور مدد کی جائے گی۔

آزاد کشمیر حکومت اور ڈڈیال پولیس کی نا اہلی کے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بچوں کی احتجاج میں شرکت نے یہ واضح کر دیا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی لا قانونیت کے خلاف برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری بچے آئندہ بھی احتجاج میں شامل رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes