برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) سندھ کے معروف انڈس ہاسپیٹل کی برمنگھم میں فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر اعلان کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورٹ کے تعاون سے عوام کیلئے انڈس کورٹ ہسپتال بنایا جائے گا۔ واضع رہے آزاد کشمیر میں کشمیر آفس ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) اور سندھ میں انڈس ہسپتام پہلے ہی اپنی انسانی خدمات کے حوالے سے معتبر مانے جاتے ہیں اور غربا کیلئے پاکستان و آزاد کشمیر میں متعدد منصوبے کامیابی سے چلا رہے ہیں۔
اس بڑے منصوبی کا اعلان برمنگھم میں فنڈز ریزنگ ایونٹ سے کشمیر آر فن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اختر اور انڈس ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر باری نے کیا۔ ڈاکٹر باری کا فنڈ ریزنگ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ ملک میں چلنے والے رفاعی پراجیکٹس میں دل کھول کر عطیات دیئے، انڈس ہسپتال بھی آپ کے تعاون سے چل رہا ہے جس کے زیراہتمام متعدد پراجیکٹ ہیں۔
کورٹ کے چیئرمین چوہدری اختر کا کہنا تھا کشمیر آر فن ریلیف ٹرسٹ کا آغاز2005ء کے قیامت خیز زلزلہ میں ہوا تھا ،کورٹ نہ صرف یتیموں کا سب سے بڑا گھر ہے بلکہ غریبوں اور یتیموں کے لیے فری گھر ،ضرورت مندوں کے لیے فری تعلیم آپ ہی کے تعاون سے ممکن ہوئی ہیں۔ اب دو بڑے ادارے انڈس اور کورٹ مل کر آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ہسپتال بنائیں گے جو آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک آٹھ سے دس مزید یونٹ تعمیر کریں گے جو انڈس کورٹ کا حصہ ہوں گے، ابتدائی طور پر دیکھ بھال کے بعد مریضوں کو انڈس کورٹ میرپور میں لایا جائے گا۔ اس ایونٹ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ہسپتال کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے۔ آخر میں کامیاب ایونٹ پر ڈاکٹر باری اور چوہدری اختر کی جانب سے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔