بینک آف پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن بینکنگ اور سرمایہ کاری کی تمام سہولتیں میسر کرتا ہے – Kashmir Link London

بینک آف پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن بینکنگ اور سرمایہ کاری کی تمام سہولتیں میسر کرتا ہے

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز)برطانیہ میں رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے آپ وطن عزیز میں ناصرف محفوظ سرمایہ کاری کرسکتے ہیں بلکہ بینکنگ کے تمام امور بھی آن لائن نبٹا سکتے ہیں۔ ایسا حکومت پاکستان کے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں پراپرٹی بزنس میں سرمایہ کاری سے خطیر منافع بھی کما سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سردار عدنان رشید قونصلر جنرل پاکستان اور بینک آف پنجاب کے مارکیٹنگ مینجر ناؤفل داؤد نے روشن ڈیجیٹل روڈ شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان قونصلیٹ برمنگھم اور پنجاب بینک کے اشتراک سے اوورسیز کمیونٹی کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعارف کرانے کے لیے ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے دلچسپی لیتے ہوئے محفوظ سرمایہ کاری اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے متعلق بہت سے سوالات بھی پوچھے۔ جسکے جوابات میں بینک آف پنجاب کے ناؤفل داؤد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی ضمانت پر ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن سے دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی گھر میں بیٹھے اکاؤنٹ کی سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس سہولت سے اوورسیز پاکستانی ناصرف آسان قسطوں پر قرضوں بلکہ دیگر بہت سی سہولیات سے مسفید ہو سکتے ہیں اور اس سے اورسیزپاکستانیوں کا سرمایہ بھی محفوظ ہو گا اور پاکستان میں معاشی ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی، دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک کا اچھا اقدام ہے اور اس سے اوورسیز پاکستانیوں کے سرمایہ کاری کے حوالے سے حوصلے مزید بڑھیں گے اور پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes