برطانیہ میں پی ڈی ایم کو مضبوط کرکے تحریک انصاف کے بیانیہ کو رد کریں گے، وقاص گجر

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو مضبوط کر کے تحریک انصاف کے بیانیہ کو رد کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح پی ڈی ایم کی حکومت قائم کی قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی برمنگھم کے قائم مقام صدر چوہدری وقاص گجر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، مرزا اختر محمود، ایوب سرکھوی، چوہدری ارشاد عزیر، عمران الحق، چوہدری وادی، چوہدری یاسر شاہ نواز اور دیگر موجود تھے۔

وقاص گجر کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم عمران خان کا بیانیہ عوام رد کر رہے ہیں، وہ بے نقاب ہورہے ہیں، جلد عوام ان کی اصلیت جان جائیں گے۔انہوں نے کہا فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نکلنا اچھا شگون ہے، پوری ٹیم وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وفاقی وزیر سید نوید قمر مبارکباد کے مستحق ہیں، بہت جلد ملک معاشی بحران سے نکل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں