بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں بستا ہے؛ چوہدری منظور گافا کی عید ملن تقریب میں شرکا کا خراج عقیدت

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری منظور حسین کی رہاشگاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں آذاد کشمیر کے صدارتی مشیر چوہدری خادم حسین ، پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے مرکزی رہنما محمد ایوب سرکھوی ، پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ گلتاسب خان ، چوہدری عبدالمالک اور دیگر نے شرکت کی ، عید ملن پارٹی میں دوستوں نے پاکستانی سیاسی حالات کے ساتھ برطانیہ میں نئے وزیر اعظم کے چنائو پر بھی اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے گھتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ 1977 کے جولائی کا مہینہ ناصرف بھٹو خاندان بلکہ پاکستان کے تمام پسے ہوئے طبقات کیلئے قیامت سے کم نہیں جب آمریت نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہکرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یہ سوچ کر پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا کہ انکی سوچ، نظریہ اور پیغام ختم ہوجائے گا لیکن وہی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان سمیت دیگر جمہوریت پسندوں نے جس طرح ضیا آمریت کا مقابلہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں۔ 5 جولائی 1977 کا بھیانک سایہ آج بھی ہمارے سروں پر مسلط ہے لیکن اس کے باوجود کہیں کہیں امید کی کرنیں بھی چھلکتی ہیں۔انھوں نے ضیا آمریت میں صحافیوں کی جدو جہد کا ذکر کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں