ڈربی جامع مسجدِ میں جشن میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے ساتھ قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی – Kashmir Link London

ڈربی جامع مسجدِ میں جشن میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے ساتھ قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی

ڈربی (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ڈربی جامع مسجدِ میں سالانہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس اور حفظ قرآن کرنے والے طلباء کی دستاربندی کے لیے روحانیت سے لبریز محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت درود سلام اور نعت خواں نے حضور پاک کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے محفل میں روحانی وجد طاری کر دیا حاضرین محفل کا جذبہ ایمانی قابل رشک تھا ۔


امام مسجد مفتی فضل احمد کا کہنا تھا کہ سالانہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں کثیر تعداد کمیونٹی نے شرکت کی قاری و نعت خواں حضرات نے تلاوت قرآن پاک اور آقائے دو جہاں کو نذرانہ عقیدت پیش کر کے محفل پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قرآن مجید کی تعلیمات اور حضور پاک کی سیرت و صورت پر قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کرکے ایک ادنیٰ سا حق ادا کیا گیا۔
قاری خورشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے ساتھ مسجد سے قرآن کریم حفظ کرنے والے دو بچوں کی دستار بندی بھی کی رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔


صوفی منور کا کہنا تھا کہ ہم دین اسلام اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا پیغام عام کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیمات دینی چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا اچھا شہری بن سکیں ۔۔ قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبا کی دستار بندی بھی کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes