برمنگھم نعت کونسل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل نعت میں اویس رضا قادری کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

برمنگھم نعت کونسل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل نعت میں اویس رضا قادری کی خصوصی شرکت

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) عید میلاد النبی کی آمد کے موقع پر مڈلینڈز میں جگہ جگہ میلاد النبی کی تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے۔ برمنگھم نعت کونسل کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل نعت میں اویس رضا قادری نے خصوصی شرکت کی اور گھنٹوں اپنی سریلی آواز میں عاشقان رسول ﷺ کو عشق رسول ﷺ میں جھکڑے رکھا۔

اس سال کورونا کی وباء کی وجہ سے میلاد جلوس اور میلاد النبی ﷺ کی تقریبات نہیں ہوسکیں مگر اس کے باوجود عاشقان رسول ﷺ نے اپنے اپنے گھروں اور مساجد کو جھنڈوں، جھنڈیوں، برقی قمقموں اور ڈیجیٹل بل بورڈ سے سجایا تھا۔

اس بار خاص بات یہ تھی کہ عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی نے مڈلینڈز اور ویلز کے تمام شہروں برمنگھم والسال،اولڈبری، ڈڈلی، کوونٹری، لیسٹر، نانیٹن،ڈربی،نوٹنگھم، اسٹوک،برٹن،برسٹل اور دیگر میں بسوں اور بڑے بڑے ڈیجیٹل بل بورڈز پر آقادوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ارشادات تحریر کئے گئے تھے۔

اس موقع پر دعوت اسلامی مڈلینڈ اور ویلز کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے کہا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ، اے حبیب ﷺ ہم نے تمہارے ذکر کو بلند کر دیا ۔یہ اللہ تعالیٰ کا ہم مسلمانوں پر احسان عظیم ہے کہ اللہ نے آقا علیہ السلام کی امت میں پیدا فرمایا ،وہ امت جس کی خواہش انبیاء کرتے تھے کہ وہ بھی اس امت میں شامل ہوتے ۔اسلام امن و بھائی چارے کا مذہب ہے ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی اور اپنے اہل وعیال کی زندگی کو اسلام کے تابع کر دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes