تحریک کشمیر کی آن لائین کانفرنس؛ شہدائے جموں کو خراج عقیدت – Kashmir Link London

تحریک کشمیر کی آن لائین کانفرنس؛ شہدائے جموں کو خراج عقیدت

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تحریک کشمیر کے زیراہتمام ایک آن لائین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کی۔
شرکاء کانفرس سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی، ممبر قومی اسمبلی پاکستان نورین فاروق ابراہیم، لارڈ قربان حسین، سینیر کشمیری حریت راہنما الطاف احمد بھٹ، کنوینیر آل پارٹیز حریت کانفرس سید فیض نقشبندی، صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب، شائستہ صفی اور ریخانہ علی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اکتوبر اور نومبر 1947 میں چار لاکھ سے زائد جموں کے مسلمانوں کو کو شہید کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے جموں انہی شہدا کی یاد میں ہر سال منایا جتا ہے اور انکی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ اس دن بڑی تعداد میں مسلمانوں کو شیہد کیا تھا اور اس قتل عام کی وجہ سے مسلم اکثریتی جموں ایک اقلیتلی مسلم علاقے میں تبدیل ہو گیا تھا اور لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہوگے تھے۔ آج 73 سالوں کے بعد بھارت نے یہی حکمت عملی کشمیر ویلی کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیل کی ۔ عالمی دنیا کو بھارت کے ان ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔

کنوینر کل جماعتی رابطہ کونسل و چیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی استعمار مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بچھا رہا ہے امریکہ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ مسلم امہ کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں بھارت کا کشمیر پر قبضہ سراسر غاصبانہ و جا برانہ ہے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes